مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے آیت اللہ سید احمدی خاتمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ ساز واقعہ ہے اور حصرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنے پورے وجود اور اپنے اہل و عیال کے ہمراہ دین اسلام کا بھر پور دفاع کیا اور دین اسلام کو صبح قیامت تک حیات عطا کی اور یزید اور اس کے چاہنے والوں کو تاریخ عالم میں رسوا کردیا۔
آپ کا تبصرہ