مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا میں شرکت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو دنیا بھر کے حریت پسندوں کے دلوں کی روشنی اور محبوب قراردیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے تھائی لینڈ کے شیعوں اور تھائی لینڈ میں مقیم ایرانیوں کے اجتاع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کا تعلق صرف اسلام اور شیعوں سے ہی نہیں بلکہ حضرت امام حسین کا تعلق دنیا کے تمام حریت پسندوں سے ہے حضرت امام حسین دنیا بھر کے حریت پسندوں کے محبوب ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی قربانی اور عاشورکا واقعہ دائمی اور ابدی اس لئے بن گیا کیونکہ حضرت امام حسین (ع) نے عالمی اور انسانی اقدار کو تحفظ فراہم کیا اور انھوں نے قربانی دیکر انسانیت اور اسلام کو بچا لیا۔
آپ کا تبصرہ