مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں " لوک سبھا " میں اسپیکر نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرنے پر کانگریس کے 25 ارکان پارلیمنٹ کو 5 روز کے لیے معطل کردیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس کے ارکان نے وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کی مدد کرنے پر ہنگامہ آرائی کی جب کہ انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں سشما سوراج کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لوک سبھا کی خاتون اسپیکر سومترا مہاجن نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کانگریس کے 25 ارکان پارلیمنٹ کو 5 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔اسپیکر کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گجرات کی طرح کا ماڈل لوک سبھا میں بھی نافذ کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی پر کرپشن الزامات ثابت ہونے پر بھارتی عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کیے تھے اور ساتھ ہی ان کے بیرون جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی سفارش پر للت مودی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا۔
ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں " لوک سبھا " میں اسپیکر نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرنے پر کانگریس کے 25 ارکان پارلیمنٹ کو 5 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔
News ID 1857110
آپ کا تبصرہ