8 جون، 2016، 1:03 PM

ہندوستان میزائل کنٹرول ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ بن گیا

ہندوستان میزائل کنٹرول ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ بن گیا

ہندوستان چونتیس ملکی میزائل کنٹرول ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان چونتیس ملکی میزائل کنٹرول ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میزائل کنٹرول ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ بننے کے بعد ہندوستان کے لیے نیوکلیئر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ہندوستانی  ذرائع کے مطابق میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم کے ارکان گروپ میں ہندوستان کی شمولیت پر راضی ہوگئے ہیں، ارکان کی جانب سے ہندوستان کی شمولیت پر اعتراض کا آج آخری دن تھا جس کے بعد ہندوستان خود بخود گروپ کا حصہ بن جائے گا۔
 ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان  نے میزائل کنٹرول ٹیکنالوجی گروپ کی رکنیت کے لیے پچھلے سال درخواست دی تھی۔

News ID 1864595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha