9 جون، 2016، 1:05 AM

پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے کوششیں تیز

پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے کوششیں تیز

پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیزکردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیزکردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے معاملے پر مختلف وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
روس، نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ نے این ایس جی میں توسیع کے لیے بلا امتیاز سوچ اپنانے کی حمایت کا اظہار کیا۔

20مئی کو پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کی باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے اس گروپ کا رکن بننے کی کوششوں میں ہے۔
رکنیت کے بعد پاکستان بھی اس گروپ کے دیگر ممبران کی طرح سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی تک رسائی کے قابل ہو سکے گا۔

News ID 1864611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha