7 نومبر، 2015، 6:23 PM

بھارت میں جمہوری آزادی بری طرح مجروح ہوئی ہے، راہول گاندھی

بھارت میں جمہوری آزادی بری طرح مجروح ہوئی ہے، راہول گاندھی

بھارتی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوری آزادی بری طرح مجروح ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوری آزادی بری طرح مجروح ہوئی ہے۔ نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے شیو سینا اور بھارتی حکومت کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پورے بھارت میں خوف کی فضا پھیل رہی ہے اور بھارت میں امن اور شخصی آزادی کو بری طرح روندا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند تنظیم شیو سینا کا مقصد مذہبی اور آمریت پسند ریاست کا قیام ہے، جب کہ انتہا پسند تنظیم نے بھارتی لبرل، سیکولر اورجمہوری ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا یا ہے۔

News ID 1859405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha