26 نومبر، 2015، 8:58 PM

بھارتی آئین خطرے میں ہے، سونیا گاندھی

بھارتی آئین خطرے میں ہے، سونیا گاندھی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت کا آئین خطرے میں ہے اور آئینی اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت کا آئین خطرے میں ہے اور آئینی اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جارہا ہے۔ لوک سبھا کے اجلاس کے دوران کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا بھارتی آئین کی تیاری میں ذرا سا بھی کردار نہیں ہے وہ آج آئین کی بات کر رہے ہیں، بھارت کا آئین خطرے میں ہے جس کے اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کئی دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے مہاتما گاندھی نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ آئینی کمیٹی میں تمام کمیونٹی کے 4 ممتاز رہنما شریک تھے جن میں جواہرلعل نہرو، سردار پٹیل، رجندرا پراساد اور مولانا آزاد شامل تھے۔

News ID 1859867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha