مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں ہندوانتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما نےخاتون کانسٹیبل پر بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے گاڑی چلانے کے دوران ہندو انتہا پسند شیو سینا کے مقامی لیڈرکوفون پر بات کرتے ہوئے دیکھا تو روک لیا جس پرششی کانت کل گدےنامی شخص نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
ششی کانت نے خاتون کانسٹیبل کو کئی بار تھپڑ مارے جبکہ اس دوران کوئی بھی خاتون کی مدد کیلئے نہیں آیا تاہم اس واقعے کے کچھ دیر بعد مقامی لوگوں کی مدد سے ششی کانت کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ہندوانتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما نےخاتون کانسٹیبل پر بہیمانہ تشدد کیا ہے۔
News ID 1862148
آپ کا تبصرہ