مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں 2 ہندوستانی شہریوں نے اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کاواقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب 25 سالہ سیاح منالی سے ایک قریبی قصبے کیلونگ جانا چاہتی تھیں اور غلطی سے مذکورہ گاڑی کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگئیں۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تو 6افراد تھے لیکن زیادتی صرف دو لوگوں نے کی۔ پولیس سپرٹنڈنٹ پدم چند نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس واقعے کے بارے میں اسرائیلی سفارتخانے کو مطلع کر دیا گیا ہے جب کہ ریپ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پرامید ہیں۔ منالی انڈیا کا مشہور تفریحی مقام ہے۔
ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں 2 ہندوستانی شہریوں نے اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
News ID 1865760
آپ کا تبصرہ