مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں 2 ملزمان نے شاہراہ المنصور سے 30 سالہ غیر ملکی خاتون کو اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ اغوا کرکے الشمیسی میں واقعے ایک مکان میں لے گئے جہاں دو مزید ملزمان موجود تھے جنھوں نے خاتون کو اجتماعی طور پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چاروں ملزمان نے خاتون کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا تو اس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلادی جائیں گی۔ مجرمان زیادتی کے بعد لڑکی کو مچھلی منڈی کے عقب میں پھینک کر چلے گئے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی، چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون کا تعلق میانمار سے تھا ۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں 2 ملزمان نے شاہراہ المنصور سے 30 سالہ غیر ملکی خاتون کو اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ اغوا کرکے الشمیسی میں واقعے ایک مکان میں لے گئے جہاں دو مزید ملزمان موجود تھے جنھوں نے خاتون کو اجتماعی طور پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
News ID 1878851
آپ کا تبصرہ