مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے سرگودھا کے علاقے لک موڑ میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے دوست کی موبائل شاپ میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز پر مشتمل سی ڈی بنوارہے تھے۔ دکان پر موجود شہری نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ جھال چکیال میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے دیگر 4 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پاکستانی پولیس نے سرگودھا کے علاقے لک موڑ میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1880007
آپ کا تبصرہ