مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ لودھراں میں نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے واقعہ ک ویڈيو بنا کر لڑکی اور اس کے باپ کو 6 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے ، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ ضلع لودھراں کے علاقے دنیاپورمیں سفاک ملزمان نے نویں جماعت کی طالبہ کو ورغلایا اورقابل اعتراض ویڈیوبنالی اور پھر لڑکی کو بلیک میل کرکے 20 ملزمان 6ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان نے لڑکی کے باپ سے ویڈیو کے عوض 3لاکھ روپے طلب کیے، رقم نہ ملنے پر ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی،لڑکی کے باپ نے انصاف کیلئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے، متاثرہ طالبہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان انضمام، احتشام، جہانگیر اور شیراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو برآمد کرلی ہے، ملزمان کے خلاف دفعہ376اور 292 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم بلال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی اور غیر اخلاقی جرائم میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔
مہر نیوز/19 جولائی/2013ء: پاکستان کے علاقہ لودھراں میں نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے واقعہ ک ویڈيو بنا کر لڑکی اور اس کے باپ کو 6 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے ، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔
News ID 1825156
آپ کا تبصرہ