مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق شہر گڑ گاؤں میں 2 گھریلو ملازماؤں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کے بعد سعودی عرب کے سفارتکارنے ہندوستانی سرزمین ترک کردی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے سفارتخانہ کے فرسٹ سکریٹری ماجد حسن عاشور نے2 گھریلو ملازماؤں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی جس کے بعد سعودی عرب کے سفارتکار نے ہندوستانی سرزمین ترک کردی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق شہر گڑ گاؤں میں 2 گھریلو ملازماؤں نے ایک سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔ خواتین کے مطابق سعودی سفارتکار پہلے انہیں جدہ لے گیا اور پھر مبینہ طور پر کئی بار جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس بھارت لایا گیا اور ایک فلیٹ میں لےجاکر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خواتین نے جس فلیٹ کا پتہ بتایا وہ سعودی سفارتخانے کے زیر استعمال تھا۔
آپ کا تبصرہ