مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں ایک سعودی شہزادے کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو سیکس پر مجبور کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔امریکی پولیس کے مطابق 28 سالہ مجید عبدالعزیز السعود کو بیورلی ہلز کے ایک پرتعیش مکان سے بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق سعودی شہزادے کو گرفتاری کے اگلے دن تین لاکھ ڈالر کے بانڈ کے عوض رہا کر دیا گیا۔سعودی شہزادہ زبردستی سیکس پر مجبور کرنے کےجرم کا سامنا کرنے کے لیے 19 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور انھیں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق اس واقعہ کے بارے میں سعودی شزادےکے ہمسایہ نے اس وقت پولیس کو آگاہ کیا جب اس نے ایک زخمی خاتون کو دیکھا جو مدد کے لیے پکار رہی تھی اور شہزادے کے مکان کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہی تھی۔اس ضمن میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ آل سعود ایک عیاش اور بے دین خاندان ہے جسے سامراجی طاقتوں نے حرمین شریفین پر مسلط کررکھا ہے۔ عالم اسلام کا فرض ہے کہ وہ حرمین شریفین کو آل سعود کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے سلسلے میں اپنی اسلامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں ایک سعودی شہزادے کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو سیکس پر مجبور کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
News ID 1858420
آپ کا تبصرہ