مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اُتر پردیشن میں پولیس نے ماں اور اس کی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کرنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں تشویش کا باعث بننے والا جنسی زیادتی کا یہ واقعہ گذشتہ روز اُتر پردیشن کے علاقے بلندشہر کےقریب پیش آیا۔مقامی پولیس کے سینئر افسر دالجیت چوہدری کا کہنا تھا کہ لوہے کی سلاخوں سے مسلح متعدد افراد کے ایک گینگ نے کار پر سفر کرنے والے خاندان پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے خاندان کے افراد، جن میں متاثرہ ماں بیٹی کے علاوہ 3 مرد سوار تھے، کار سے اُتارا اور قریب ہی موجود کھیتوں میں لے گئے، جہاں انھوں نے مردوں کو رسیوں سے باندھ دیا جبکہ ماں اور اس کی 14 سالہ بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔
پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ متعدد پولیس اہلکاروں کو واقعے کی تحقیقات سونپی گئی ہیں تاکہ ملزمان کی جلد از جلد نشاندہی کی جاسکے تاہم انھوں نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان جاتے ہوئے متاثرہ خاندان کے پاس موجود نقد رقم، زیوارات اور موبائل فونز بھی ہمراہ لے گئے۔مذکورہ واقعے کے حوالے سے ریاست اُترپردیش کی اپوزیشن نے مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور مقامی حکومت کو خواتین اور بچوں کی حفاظت میں کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ اکیلیش یادیو نے مقامی پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزمان کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کو گرفتار کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ