ہندوستان میں بیت الخلا نہ بنوانے پر 17 سالہ لڑکی نےخودکشی کرلی

ہندوستان میں 17 سالہ طالبہ نے والدین کی جانب سے گھر میں بیت الخلا بنوانے سے انکار کرنے پر پھندے سے لٹک کرخودکشی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  میں 17 سالہ طالبہ نے والدین کی جانب سے گھر میں بیت الخلا بنوانے سے انکار کرنے پر پھندے سے لٹک کرخودکشی کرلی ہے۔ واقعہ ہندوستان کی مشرقی ریاست جھاڑکنڈ کے ضلع دمکا میں پیش آیا جہاں 17 سالہ طالبہ خوشبو کماری نے چھت پر لگے پنکھے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق  لڑکی اپنے والدین سے گھر میں بیت الخلا بنانے کے لیے اصرار کررہی تھے اور والدین کی جانب سے انکار پر اس نے  احتجاجاً اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کررہے تھے اس لیے وہ گھر میں بیت الخلا بنانے کا خرچ برادشت نہیں کرسکتے تھے۔واضح رہے کہ بھارت میں آبادی کی ایک بڑی اکثریت گھروں میں بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہے اور رفع حاجت کے لیے انہیں ریل کی پٹڑیوں، کھیتوں اور آبادی سے دور ویرانوں میں جانا پڑتا ہے۔

 

News Code 1856370

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =