بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے سے پارلیمنٹ کو آج آگاہ کریں گی

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کے دورے سے متعلق تفصیلات سے آج ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آگاہ کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کے دورے سے متعلق تفصیلات سے آج ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آگاہ کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق سشما سوراج ساڑھے گیارہ بجے راجیہ سبھا اور ڈھائی بجے لوک سبھا میں بیان دیں گی۔
سشما سوراج نے رواں ہفتے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے نواز شریف اور وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے پاک بھارت تعلقات پر بات کی، جس میں دونوں ملکوں کی جانب سے جامع دو طرفہ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

News Code 1860294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =