مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 39 ہندوستانی مغوی شہروں کو قتل کر دیا گیا، مغویوں کو تین سال قبل داعش دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق بھارتیوں کے قتل کے بارے میں سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 2014ء میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کو اغوا کرلیا گیا تھا۔اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں نے تمام مغوی ہندوستانی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 39 ہندوستانی مغوی شہروں کو قتل کر دیا گیا، مغویوں کو تین سال قبل داعش دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔
News ID 1879503
آپ کا تبصرہ