مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد المالک بدر الدین حوثی نے کہا ہے کہ سعودی جارح حکومت امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی تابع ہے اور اس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے امریکہ کی شراکت سے یمن پر جارحیت کے پہلے ہی دن سے ہولناک ترین جرائم کا ارتکاب کیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کیے گئے اقدامات میں جنگی جرائم کی تمام اقسام موجود ہیں۔
انصار الله یمن کے سربراہ نے کہا کہ سعودی حکومت نے اپنا صیہونی چہرہ بے نقاب کر دیا اور یمن میں ہزاروں بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو ان کے گھروں، مساجد، اسکولوں اور بازاروں میں قتل کیا۔
سید عبد المالک بدر الدین نے کہا کہ مزاحمتی محور اور دنیا کے بعض آزاد لوگوں کے علاوہ، دیگر ممالک، بالخصوص عرب اور اسلامی ممالک نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں کمزور اور غیر مؤثر موقف اختیار کیا۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ کیا ترکیہ یا پاکستان یہ قبول کریں گے کہ سعودی عرب ان کی تمام پالیسیوں میں مداخلت کرے؟
کیا خلیج فارس کے ممالک بھی ایسی کسی چیز کو قبول کریں گے؟
سعودی دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے ملک میں عہدیداروں کی تقرری کا واحد اختیار اسی کے پاس ہو؛ یہاں تک کہ جو شخص سعودی عرب کی جانب سے مقرر نہ کیا جائے، اسے کوئی قانونی حیثیت حاصل نہ ہو!
آپ کا تبصرہ