افغانستان سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 6 ہفتے قبل اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون جوڈتھ ڈی سوزا کو بازیاب کروالیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 6 ہفتے قبل اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون جوڈتھ ڈی سوزا کو بازیاب کروالیا گيا ہے۔  ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جوڈتھ ڈی سوزا کی بازیابی کا اعلان کیا۔سشما سوراج نے بتایا کہ جوڈتھ ڈی سوزا بالکل خیریت سے ہیں اور جلد وطن پہنچ جائیں گی۔سشما سوراج کے مطابق میری جوڈتھ سے گفتگو ہوئی ہے، وہ آج شام ہندوستانی سفیر من پریت ووہرا کے ساتھ دہلی پہنچ جائیں گی۔ہندوستانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئیٹ میں جوڈتھ ڈی سوزا کی بازیابی کے سلسلے میں افغانستان میں ہندوستانی سفیر من پریت ووہرا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے افغان عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق 40 سالہ ڈی سوزا افغانستان میں ایک انٹرنیشنل این جی او آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ منسلک تھیں۔ واضح رہے کہ جوڈتھ ڈی سوزا کو گذشتہ ماہ 9 جون کو کابل میں واقع ان کے دفتر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا تھا۔

News Code 1865692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =