ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج آج پاکستان پہنچیں گی

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج آج پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ بدھ سے شروع ہونے والی ہارٹ آف ایشیا سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج آج پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ بدھ سے شروع ہونے والی ہارٹ آف ایشیا سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ ہندوستانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج پاکستان پہنچ رہی ہیں وہ کل سے شرو ع ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوںگی۔

ذرائع کے مطابق سشما سوراج کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ہے جبکہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے بارے میں آج اہم اعلان متوقع ہے ۔اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد سیریز کیلئے گرین سگنل مل جائے گا ۔
 

News Code 1860142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =