مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے امرتسر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی مشیر خارجہ نے ہندوستانی وزیراعظم کے عشائیے میں بھی شرکت کی، جبکہ کانفرنس میں افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا ذکر کریں گے۔ہندوستانی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مشیر خارجہ کو اتوار کے روز بھارت جانا تھا تاہم اب ان کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا جس کے تحت وہ کل سنیچر کے دن ہی بھارت پہنچ گئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت کے شہر امرتسر پہنچے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے امرتسر پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1868755
آپ کا تبصرہ