ہندوستان کا اسرائيل سے ڈرون خریدنے کا منصوبہ مزید تیز

ہندوستان نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کا منصوبہ مزید تیز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کا منصوبہ مزید تیز کردیا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ان ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ 3 سال قبل ہوا تھا۔ ہندوستان کے فوجی حکام  نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے ڈرونز کی خریداری کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے چین سے بڑھتے تعلقات اور ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد بھارت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے میں تیزی آگئی ہے۔ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کے منصوبے پر نہایت تیزی سے کام شروع کردیا ہے جب کہ ان ڈرونز کو بیرون ملک حملوں کے لیے اسلحہ سے بھی لیس کیا جائے گا۔

News Code 1858339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =