اڑیسہ میں ٹریفک حادثے میں کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک

ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں منی بس کھائی میں گرنے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں منی بس کھائی میں گرنے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں سندھاپور سے تعلق رکھنے والی کبڈی ٹیم ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاؤں آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑي الٹ کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کبڈی ٹیم کے 8 کھلاڑی ہلاک جب کہ 9 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1858271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha