مہاراشٹر میں بس حادثے میں 17 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا جس کے بعد بس بے قابو ہو کر 20فٹ گہری کھائی میں گر گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 17افرا د ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق  زخمیوں میں بچوں اور بعض خواتین کی حالت خطرے میں ہے جنہیں سر اور سینے پر شدید زخم آئے ہیں ۔

News Code 1864521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha