برازیل میں بس حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک

برازیل میں طالب علموں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم سےکم 18 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں طالب علموں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم سےکم 18 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ساؤپاؤلو میں پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک وزخمی ہونے والے زیادہ تر افراد طالب علم ہیں جن کا تعلق ساحلی پٹی کے تین قصبوں سے تھا۔ بس پر 46 مسافر سوار تھے، امدادی کارکنوں کے مطابق ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم سےکم 18 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

News Code 1864639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha