مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں بس حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست اڑیسہ کے ضلع دیو گرہ میں جس بس کو حادثہ پیش آیا،اس میں چالیس پرفارمنگ آرٹسٹ سوار تھے۔ پولیس کے مطابق یہ فنکار رات گئے ایک شو کے بعد واپس جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور نے پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری سے ایک موڑ کاٹنے کی کوشش کی لیکن بس پر قابو نہ رکھ سکا اوربس اڑھائی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ‘ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو رسوں کی مدد سے کھائی سے نکالا کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔
ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1863399
آپ کا تبصرہ