مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے علاقہ شملہ میں مسافر بس تیز رفتار ی کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین او ر بچوں سمیت 9افراد ہلاک اور 39زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جاگندر نگر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس 55مسافر کو لیکر منزل کی طرف جا رہی تھی کہ شملہ سے 210 کلو میٹر دور کھائی میں جا گری جس سے اس قدر جانی نقصان ہوا تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشنا ک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
ہندوستان کے علاقہ شملہ میں مسافر بس تیز رفتار ی کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین او ر بچوں سمیت 9افراد ہلاک اور 39زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1863852
آپ کا تبصرہ