آندھرا پردیش میں بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 باراتی ہلاک

ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 باراتی ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 باراتی ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پراکسم کے قصبے کندوکرکے قریب باراتیوں سے بھرا ٹرک مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ٹرک میں سوار13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی پولیس کےمطابق حادثے کے وقت بس میں کوئی مسافر نہیں تھا اس لئے حادثے کے مقابلے میں جانی نقصان انتہائی کم ہو ا ہے۔ بس کا ڈرائیور اور اس کا معاون موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے.

News Code 1858926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =