8 مئی، 2016، 3:33 PM

افغانستان میں ٹریفک حادثے میں 50 افراد ہلاک

افغانستان میں ٹریفک حادثے میں 50 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں آئل ٹینکر اور 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں آئل ٹینکر اور 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان صوبے غزنی میں مرکزی شاہراہ پر آئل سے بھرا ٹینکر 2 مسافر بسوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم ٹینکر آئل سے بھرا ہونے کی وجہ سے تینوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔

افغان حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو غزنی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News ID 1863865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha