چین میں آئل ٹینکر کے حادثے میں 6 افراد ہلاک

چین کے صوبے گوانگ ژونگ میں ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گيا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے گوانگ ژونگ میں ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گيا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ گيا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ایکسپریس وے پر ہونے والے حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں  کی کوشش کے بعد  قابو پالیا۔

News Code 1869740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha