8 جولائی، 2015، 3:57 PM

پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک

پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترنول پھاٹک کے قریب فتح جھنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آتی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد  ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تھانہ ترنول نے 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1856452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha