گوجرانوالہ میں  بوائلر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرگوجرانوالہ میں گکھڑ منڈی میں صابن فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرگوجرانوالہ میں  گکھڑ منڈی میں صابن فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک  جب کہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں صابن بنانے والی فیکٹری کا بوائلرزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری مین آگ لگ گئی اورچھت زمین بوس ہو گئی، دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا ری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1857917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha