شمالی وزیرستان میں امریکی  ڈرون حملے  میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ  شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے تحصیل شوال میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

News Code 1855517

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =