پاکستان میں ٹرین اور کار کے درمیان تصادم میں 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرین گزرنے کے دوران پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس پر اہل علاقہ نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

 

News Code 1856722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha