ہندوستان میں ٹرین اور وین میں تصادم سے 7 بچے ہلاک

ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں سکول وین کو ٹرین کی ٹکر لگ گغی جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں سکول وین کو ٹرین کی ٹکر لگ گغی جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق سکول وین ریلوے کراسنگ عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زدمیں آگئی ۔ حادثے کے وقت وین میں 19بچے موجود تھے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1865734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha