مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس موبائل کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس پی کینٹ رانا عبدالفاروق کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے خود کو پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5 میں ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق ایف آر پی کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایچ ایم سی منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس موبائل کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1855762
آپ کا تبصرہ