شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں15 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے،تاہم علاقے کا سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گرد نقلی مکانی کرکے شہروں میں اگئے ہیں جہاں وہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

News Code 1855451

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =