شمالی وزیرستان میں 10 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر رات گئے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 شدت پشند ہلاک ہوگئے۔

News Code 1855767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =