مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 اہم سلفی وہابی طالبان کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد ہلاک جب کہ 7 اہلکار بھی جاں بحق ہو گئےہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں 5 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ