شمالی وزیر ستان میں20 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں  تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

News Code 1855820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =