شمالی وزیرستان میں 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں 8دہشت گردہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں 8دہشت گردہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اورلدھا میں خفیہ ٹھکانوںمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرجیٹ طیاروں کی مددسے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 8دہشت گردہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعددخفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے اوربھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔

News Code 1855617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =