شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئےہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے 10 کلو میٹر دور جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

News Code 1855512

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha