شمالی وزیر ستان میں  امریکی ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ مکان میں موجود 9 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

News Code 1855636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =