23 اگست، 2015، 12:57 PM

پاکستان میں استاد کے تشدد کے بعد بچہ ہلاک

پاکستان میں استاد کے تشدد کے بعد بچہ ہلاک

پاکستان کے علاقہ پنڈی بھٹیاں میں سبق یاد نہ کرنے پر استاد کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں شاگرد ہلک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ پنڈی بھٹیاں میں سبق یاد نہ کرنے پر استاد کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں شاگرد ہلک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقےعلی ٹاؤن میں معلم کے مبینہ تشدد سے 5 روز قبل زخمی ہونے والا عدنان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ادھر اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے معلم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس مدرسے کے استاد بچوں کو بری طرح مار چکے ہیں لیکن استاد اپنی روش بدلنے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے شاگرد پر مبینہ تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 18 اگست کو قاری حبیب الرحمن نے سبق یاد نہ کرنے پر 10 سالہ عدنان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1857600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha