کراچی میں اسکول کے طالب علم نے محبوبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پاکستان کے شہرکراچی میں دسویں جماعت کے 16 سالہ طالبعلم نےاپنی ساتھی طالبہ کوگولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں دسویں جماعت کے 16 سالہ  طالبعلم نےاپنی ساتھی طالبہ کوگولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی واقعہ کی تفتیش کی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گرو مندر کےقریب لڑکےکی فائرنگ سےلڑکی ہلاک  ہو گئی جبکہ لڑکےنےخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔ واقعہ میں ہلاک  ہونے والی لڑکی اور لڑکا نجی اسکول میں میٹرک کلاس کے طالبعلم تھے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب طلبہ اسمبلی میں مصروف تھے۔ پولیس کو واقعہ کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کےدوخول ملے ہیں، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیاہے، بچوں کے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی واقعہ کی تفتیش کی جائیگی۔

News Code 1857818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha