6 دسمبر، 2015، 7:02 PM

کراچی کےبلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی /میئر متحدہ کا ہوگا

کراچی کےبلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی /میئر متحدہ کا ہوگا

پاکستان کے شہرکراچی میں بلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی کے بعد کراچی کا میئر متحدہ کا ہوگا جس کے بارے میں چند ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں بلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی کے بعد کراچی کا میئر متحدہ کا ہوگا جس کے بارے میں چند ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ان ناموں میں ایک نام وسیم اختر کا ہے جو کئی مرتبہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وسیم اختر صوبائی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے وقت بھی وہ سندھ کے وزیرداخلہ تھے۔ دوسری طرف بعض حلقوں کی جانب سے ارشد وہرہ کا نام سامنے آرہا ہے جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ 2008 سے 2013 تک وہ سندھ اسمبلی کے ممبررہے۔ ارشد وہرہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انھوں نے ٹیکسٹائل میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی۔ برطانیہ میں ایم ایس کرنے کے علاوہ انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں ڈگری بھی حاصل کی۔ ایم کیو ایم میں ان کی خدمات خاص طور پر خدمت خلق فائونڈیشن سے وابستہ رہی ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کے لئے ایم کیو ایم نے انجینئرناصرجمال کے نام پر بھی غور شروع کردیا جنہیں نارتھ ناظم آباد کی ایک یوسی سے نہایت خاموشی سے میدان میں اُتارا گیا تھا۔ انجینئرناصر جمال این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹرک انجینئرہیں۔ وہ مئی 2010 سے فروری 2015  تک کے الیکٹرک میں بطور منیجر فرائض انجام دیتے رہے ہیں جنہیں بعد ازاں کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجربنا دیا گیا۔  ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے 2 برس قبل سیکٹرسے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے اچھے ناموں کا تقاضا کیا تھا اس وقت کراچی شادمان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے انجینئرناصر جمال کا نام سیکٹرکی جانب سے سامنے آیا جنہیں بعدازاں الطاف حسین نے انہیں ڈپٹی کنوینئررابطہ کمیٹی بنا دیا تھا۔

News ID 1860115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha