مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں لڈے والا کے مقام پر سلکی نہر میں پڑنے والاشگاف 35فٹ تک وسیع ہوگیا ،پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
جبکہ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ سرگودھا سے 12کلومیٹر دور لڈے والا کے مقام پر سلکی نہر میں پڑنے والا شگاف کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود پر نہیں کیا جاسکا ۔شگاف سے بہنے والا پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث علاقہ کے مکینوں نے رات جاگ کر گزاری۔
پانی سے امرود اور دیگر پھلوں کے علاوہ سبزیاں بری طرح متاثر ہوئیں ۔علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ