26 جون، 2015، 12:36 AM

پاکستان میں مردہ جانوروں کا گوشت ضبط

پاکستان میں مردہ جانوروں کا گوشت ضبط

پاکستان کے محکمہ مال نے راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں کارروائی کر کے مردہ جانوروں کا 40 من گوشت ضبط کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ مال نے راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں کارروائی کر کے مردہ جانوروں کا  40 من گوشت ضبط کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں کارروائی کر کے مردہ جانوروں کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ محکمہ مال کے حکام کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کے 40 من گوشت سے بھری گاڑی سرگودھا سے راولپنڈی لائی گئی اور یہاں اسے یہ گوشت مختلف ہوٹلوں اور بازاروں میں تقسیم کیا جانا تھا لیکن کارروائی کر کے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں پہنچنے سے قبل ہی ناکام بنا دیا گیا، قبضے میں لئے گئے گوشت کو تلف کردیا جائے گا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے 6 ماہ قبل بھی اسی گاڑی کو مردہ جانوروں کا گوشت لاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور ریاض نامی شخس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا لیکن رشوت کے لین دین کے بعد معاملے کو رفع دفع کردیا گیا تھا۔

News ID 1856133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha