26 فروری، 2017، 10:26 AM

کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

 کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

پاکستان میں پنجاب اور اسلام آباد کے بعد کراچي میں بھی مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پنجاب اور اسلام آباد کے بعد  کراچي  میں بھی مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ اور اس معاملے پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی  وسیم اختر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی پشت پناہی میں فروخت ہورہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کراچی کے شہریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے لیے بھینس کالونی میں غیر قانونی ذبح خانے بھی قائم ہیں جب کہ یہ سب کچھ ایم سی کے افسران کو حاصل سیاسی پشت پناہی کے باعث ہورہا ہے۔

News ID 1870706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha